خوشاب کے غریب اور تعلیم سے محروم رکھے گئے عوام کے لیے آواز اٹھانے والا کوئی نہیں
بُٹ عوامی نمائندے انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔خوشاب: نئی حکومت کی طرف سے دن کے اوقات میں ایک گھنٹے کے بعد ایک گھنٹہ اور رات کے اوقات میں تین گھنٹے کے بعد ایک گھنٹہ بجلی کی بندش کے اعلان کے با وجود اہلِ خوشاب پر تاریخ کی بد ترین لوڈ شیڈنگ مسلط کر کے علاقہ کے کو شدید ترین ریاستی جبر کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ خوشاب میں کئی کئی گھنٹے کی بندش کے بعد ایک یا آدھے گھنٹے کے لیے بجلی مہیا کی جاتی ہے یوں بیس سے بائیس گھنٹے کے لیے علاقہ کی بجلی بند رکھی جا رہی ہے۔ جس سے غریب عوام میں شدید بے چینی اور اضطراب پایا جاتا ہے۔ خوشاب کے عوام کی آواز اٹھانے والا کوئی نہیں عوامی نمائندے بُٹ اور شہری زیادہ تر غریب اور تعلیمی سہولتوں سے محروم ہیں۔






