Thursday, April 25, 2013

خوشاب: ضلعی دفتر الیکشن کمیشن متحرک سیاسی ورکروں کی دوڑیں۔

خوشاب: قانون پر عمل کرانے کے لیے الیکشن کمیشن کے ضلعی دفتر کے اقدامات
خوشاب: ضلعی دفتر الیکشن کمیشن قانون کے دائرے میں شفاف انتخابات کرانے کے لیے متحرک ہو گیا۔ امیدواروں اور ان کے حامیوں کی طرف سے لگائے گئے اشتہاری مواد کا جائزہ لے کر الیکشن کمیشن کے مقرر کردہ سائز کے خلاف تیار  کیے گئے بینرز کی تصاویر لی گئیں۔ سرکاری عمارات اور تنصیبات سے امیدواروں کا اشتہاری مواد ہٹا دیا گیا۔  امیدواروں کو تنبیہ کی گئی کہ وہ الیکشن کمیشن کے بنائے گئے ضابطے کے مطابق اپنی انتخابی مہم چلائیں۔

تصاویر میں ٹی ایم اے خوشاب کا عملہ سرگودھا روڈ پر سرکاری کھمبوں پر لگائے گئے انتخابی امیدواروں کے بینرز اتار رہا ہے۔
کارکنان اپنے حمایت یافتگان کے بینرز اکٹھے کر رہے ہیں۔





Wednesday, April 17, 2013

حاجی شریف خان بلوچوں کے نہیں ٹوانوں کے نئمائندہ ہیں۔ ریحان سرور خان ایڈووکیٹ

خوشاب: خوشاب بار ایسو ایشن کی انسانی حقوق کمیٹی کے رکن ریحان سرور خان بلوچ ایڈووکیٹ نے کہا کہ حاجی شریف خان بلوچوں کے نہیں ٹوانوں کے نمائندہ ہیں نیز انہیں مفاد پرستوں نے گھیرے میں لے رکھا ہے ان لوگوں نے الیکشن سے قبل ہی اپنے بلوچ کش عزائم کا اظہار کرنا شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک کی طرح خوشاب میں بھی انشااللہ مسلم لیگ ن کے امیدوار ہی کامیاب ہوں گے۔  ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن کے نامزد امیدواروں  ملک شاکر بشیر اعوان اور ملک آصف بھا کے اعزاز میں دیے گئے ایک استقبالیہ کے دوران کیا۔ استقبالیہ میں انسپکٹر غلام سرور خان بلوچ، محمد اقبال خان، محمد ممتاز خان، حیدر خان کوہانی، سابق کونسلر ضمیر خان سمیت بلوچ، مدھوال، اعوان اور شیخ برادری کی کثیر تعداد کے علاوہ اہلیانِ محلہ رحمت پورہ نے بھر پور شرکت کی۔  

Monday, April 8, 2013

خوشاب: پی پی اکتالیس پر اصل مقابلہ آزاد امیدواروں حاجی شریف بلوچ اور عمر علی خان کے درمیان ہوگا

خوشاب: پی پی اکتالیس کی نشست پر سابق چیئر مین بلدیہ حاجی شریف خان بلوچ کی عوامی مقبولیت میں روز بروز تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ سابق ایم پی اے ملک آصف بھا کی مقبولیت کا گراف بہت حد تک گر چکا ہے اور ان کے قریبی ساتھی اور حمایتی بھی اب ان کی حمایت سے کترا رہے ہیں۔ اس بنا پر قیاس کیا جاتا ہے سابق ایم پی اے تصور علی خان کے بیٹے عمر علی خان آئندہ آنے والے  الیکشن میں حاجی شریف خان کے قریب ترین حریف ہوں گے۔ سردار سجاد خان بلوچ، حاجی طارق خان بلوچ، مہر محمد انور ایڈووکیٹ کے مابین تیسری پوزیشن کے لیے مقابلہ ہوگا۔ سابق ایم پی اے اور مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈر ملک آصف بھا کی عدم مقبولیت کی وجہ ان کی ایم پی اے کے طور پر سابقہ دس سال کی ناقص کارکردگی بتائی جاتی ہے۔