Thursday, May 2, 2013

بابا طاہر شاہ رحمۃ اللہ علیہ کا آٹھواں عرس چار اور پانچ مئی کو منایا جائے گا


خوشاب: سیاحِ حرمین شریفین بابا سید طاہر حسین شاہ رحمۃ اللہ علیہ کا آٹھواں عرس مبارک مورخہ چار اور پانچ مئی بروز ہفتہ و اتوار جوہرآباد میں ان کے مزارِ اقدس پر منایا جائے گا۔ بابا جی طاہر حسین شاہ صاحب حضرت بابا بلہے شاہ قصوری کی اولادِ امجاد میں سے ہیں۔ انہوں نے اپنی زندگی رشد و ہدایت، فقر و استغنا، ذکرِ الٰہی اور عشق رسول صلی اللہ علیہ و آلہِ وسلم کے فروغ کے لیے وقف کی ہوئی تھی۔ بابا جی نے زندگی کا ایک معتد بہ حصہ خوشاب میں گزارا اور یہیں ان کا مزارِ مقدس ہے۔ اپنی حیاتِ ظاہری میں آپ کی خانقاہ میں محافلِ ذکر و میلاد کا اکثر انتظام کیا جاتا ہر وقت لنگر شریف جاری رہتا۔ آپ خواص و عوام میں ہر عقیدت مند تواضع خود فرماتے۔ آپ کم و بیش ہر سال حج و عمرہ پر تشریف لے جایا کرتے۔ اس کثرت سے حرمین شریفین کی حاضری کی وجہ سے آپ کو لوگ سیاحِ حرمین کے لقب سے یاد کرتے۔ آپ کے فیض یافتگان ملک کے طول و عرض میں پھیلے ہوئے ہیں۔ اور ہر سال آپ کے عرس مبارک کے موقع پر ارادت مندوں کی کثیر تعداد شرکت کرتی ہے۔ 

No comments:

Post a Comment