خوشاب: بیل دوڑ کا ضلعی مقابلہ، جابہ کے محمد خان کی جوڑی اول
خوشاب: جابہ کے محمد خان کی جوڑی نے نوشہرہ وادی سون میں محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے ہونے والی بیل دوڑ جیت لی۔ دوڑ کا اہتمام چند روز قبل ضلعی محکمہ لائیوسٹاک کی طرف سے کیا گیا جس میں علاقہ بھر سے مویشی پال کسانوں اور زمینداروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ دوڑ میں درجنوں بیل جوڑیوں نے حصہ لیا۔ جابہ کے محمد خان کے بیل اول جبکہ موضع دھدڑ کے فتح محمد اور دھدڑ ہی کے صوبیدار محمد شریف کے بیل بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر آئے۔ آخر میں ڈسٹرکٹ لائیو سٹاک آفیسر ڈاکٹر سید ریحان دلشاد نے انعامات تقسیم کیے

No comments:
Post a Comment