خوشاب (ڈیسک نیوز) خوشاب پولیس نے سردار سرور حیات خان پنڈی والے کے گھر میں ہونے والی ڈکیتی کی تفتیش میں کافی شہادتوں کی بنیاد پر کیبل ملازم ظہیر عرف زیرو کانا کو چالان کر دیا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ اس ڈکیتی کی واردات میں کیبل آپریٹر کے دو اور ملازم اکبر عرف اکا اور جعفر نامی ایک شخص بھی دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ملوث ہیں۔ جنہیں مبینہ طور پر ینگ بلوچ فیڈریشن کے سابق صدر سجاد حیدر خان کی سرپرستی حاصل ہے۔ کیبل آپریٹرز اپنا کاروبار چلانے کےلیے عموماً غنڈہ گرد اور جرائم پیشہ عناصر کو ملازم رکھتے ہیں جو دھونس دھاندلی سے کیبل کرایہ وصول کرنے کے ساتھ کیبل تنصیبات کے بہانے لوگوں کے گھروں کی اندرونی صورت حال سے واقفیت حاصل کر تے ہیں اور موقع پا کر چوری و ڈکیتی کی وارداتوں سے نہیں چوکتے۔ اس خبر سے شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اور شرفا کیبل کو چھوڑ کر ڈش کی طرف مائل ہو رہے ہیں تاکہ وہ کیبل آپریٹرز کی طرف سے چلائی جانے والی فحش وڈیوز کے ساتھ ساتھ چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں سے بھی محفوظ رہ سکیں۔