خوشاب: پی پی اکتالیس کی نشست پر سابق چیئر مین بلدیہ حاجی شریف خان بلوچ کی عوامی مقبولیت میں روز بروز تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ سابق ایم پی اے ملک آصف بھا کی مقبولیت کا گراف بہت حد تک گر چکا ہے اور ان کے قریبی ساتھی اور حمایتی بھی اب ان کی حمایت سے کترا رہے ہیں۔ اس بنا پر قیاس کیا جاتا ہے سابق ایم پی اے تصور علی خان کے بیٹے عمر علی خان آئندہ آنے والے الیکشن میں حاجی شریف خان کے قریب ترین حریف ہوں گے۔ سردار سجاد خان بلوچ، حاجی طارق خان بلوچ، مہر محمد انور ایڈووکیٹ کے مابین تیسری پوزیشن کے لیے مقابلہ ہوگا۔ سابق ایم پی اے اور مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈر ملک آصف بھا کی عدم مقبولیت کی وجہ ان کی ایم پی اے کے طور پر سابقہ دس سال کی ناقص کارکردگی بتائی جاتی ہے۔
No comments:
Post a Comment