خوشاب: قانون پر عمل کرانے کے لیے الیکشن کمیشن کے ضلعی دفتر کے اقدامات
خوشاب: ضلعی دفتر الیکشن کمیشن قانون کے دائرے میں شفاف انتخابات کرانے کے لیے متحرک ہو گیا۔ امیدواروں اور ان کے حامیوں کی طرف سے لگائے گئے اشتہاری مواد کا جائزہ لے کر الیکشن کمیشن کے مقرر کردہ سائز کے خلاف تیار کیے گئے بینرز کی تصاویر لی گئیں۔ سرکاری عمارات اور تنصیبات سے امیدواروں کا اشتہاری مواد ہٹا دیا گیا۔ امیدواروں کو تنبیہ کی گئی کہ وہ الیکشن کمیشن کے بنائے گئے ضابطے کے مطابق اپنی انتخابی مہم چلائیں۔
تصاویر میں ٹی ایم اے خوشاب کا عملہ سرگودھا روڈ پر سرکاری کھمبوں پر لگائے گئے انتخابی امیدواروں کے بینرز اتار رہا ہے۔
کارکنان اپنے حمایت یافتگان کے بینرز اکٹھے کر رہے ہیں۔



No comments:
Post a Comment