Wednesday, April 17, 2013

حاجی شریف خان بلوچوں کے نہیں ٹوانوں کے نئمائندہ ہیں۔ ریحان سرور خان ایڈووکیٹ

خوشاب: خوشاب بار ایسو ایشن کی انسانی حقوق کمیٹی کے رکن ریحان سرور خان بلوچ ایڈووکیٹ نے کہا کہ حاجی شریف خان بلوچوں کے نہیں ٹوانوں کے نمائندہ ہیں نیز انہیں مفاد پرستوں نے گھیرے میں لے رکھا ہے ان لوگوں نے الیکشن سے قبل ہی اپنے بلوچ کش عزائم کا اظہار کرنا شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک کی طرح خوشاب میں بھی انشااللہ مسلم لیگ ن کے امیدوار ہی کامیاب ہوں گے۔  ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن کے نامزد امیدواروں  ملک شاکر بشیر اعوان اور ملک آصف بھا کے اعزاز میں دیے گئے ایک استقبالیہ کے دوران کیا۔ استقبالیہ میں انسپکٹر غلام سرور خان بلوچ، محمد اقبال خان، محمد ممتاز خان، حیدر خان کوہانی، سابق کونسلر ضمیر خان سمیت بلوچ، مدھوال، اعوان اور شیخ برادری کی کثیر تعداد کے علاوہ اہلیانِ محلہ رحمت پورہ نے بھر پور شرکت کی۔  

2 comments:

  1. Nice but ap phir shakir ya bha k pichy q han agar itni fikar ha baloch qom ki haji sharif k sath sardar shuja khan han ap kam az kam sijad khan ko he vote dy dan
    ALI FROM JAMALI BALOCHAN

    ReplyDelete
  2. علی بلوچ صاحب یہ ایک رپورٹ ہے جس میں ریحان سرور خان ایڈووکیٹ کے جذبات بیان کیے گئے ہیں۔ رپورٹر کے کوئی سیاسی جذبات نہیں ہوتے۔ اسی وائس آف خوشاب بلاگ پر آپ حاجی شریف خان صاحب کے حق میں بھی تجزیے ملاحظہ کر سکتے ہیں۔

    ReplyDelete