خوشاب: علاقہ کی مختلف تنظیموں سیاسی جماعتوں اور سماجی عوامی حلقوں نے امریکہ میں بنائی جانے والی گستاخانہ فلم کے خلاف آج ہونے والے ملک گیر احتجاج میں بھر پور شرکت کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے مرکزی رہنما ملک احسان اللہ ٹوانہ نے کل شام سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے عوام الناس اور کارکنوں کو آگاہ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کل کے پر امن مظاہروں میں بھرپور شرکت کرے گی۔ جمعیت علمائے پاکستان کے صدر پیر عابد حسین ہاشمی نے میڈیا کو بتایا کہ ان کی جماعت نے قومی احتجاجی مظاہرے میں شرکت کے لیے ضلع بھر سے کارکنوں کو کال کر لیا ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر ملک ثنا اللہ اعوان نے کارکنوں کی ایک میٹنگ کال کر کے ملک گیر احتجاج میں شرکت کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ جماعت اہلسنت، انجمن اساتذہ پاکستان، سنی تحریک اور مصطفائی تحریک کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ کل مشترکہ جلوس آج صبح نو بجے دربار بابا گھوڑے شاہ سے نکالا جائے گا۔ مختلف سماجی حلقوں کی جانب سے حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس ملک گیراحتجاج کے دوران سکیورٹی پا خاص توجہ دی جائے حکومت پنجاب نے ایک اخبار اشتہار کے ذریعے عوام سے پر امن رہنے کی اپیل کی ہے۔
No comments:
Post a Comment